Query any poem you want.
Ghareeb jan k na Tum humko mita Daina
By Kiran Fatima Kirankhushabi
(غزل)
غریب جان کے نہ تم ہم کو مٹا دینا
تمھی نے درد دیا ہے تمھی اسکی دوا دینا
لگی ہے چوٹ سینے میں عمر بھر کیلئے
تڑپ رہے ہیں محبت میں اک نظر کیلئے
نظر ملا کے محبت سے مسکرا دینا
غریب جان کے نہ تم ہم کو مٹا دینا
جہاں میں ہمارا اور کہاں ٹھکانہ ہے
تیرے در سے اٹھ کے کہاں جانا ہے
جو ہو سکے تو مقدر میرا جگا دینا
غریب جان کے نہ تم ہم کو مٹا دینا
نہ قرار ملا دل کو کسی بہانے سے
تمہاری آس لگائے ہوئے ہوں اک زمانے سے
کبھی تو تم اپنی محبت کا آسرا دینا
غریب جان کے نہ تم ہم کو مٹا دینا
تمھی نے درد دیا ہے تمھی اسکی دوا دینا
(کرن خوشابی)